07 مارچ ، 2022
اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بڑے بیٹے تیمور علی خان کی حال ہی میں شدید غصے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔
ویڈیو میں تیمور کافی غصے میں دکھائی دیے اور وہ اپنا غصہ والد سیف پر بھی اتار رہے ہیں۔
یہ ویڈیو بھارتی فوٹوگرافر کی جانب سے شیئر کی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیف اپنے بیٹے تیمور کے ہمراہ گاڑی سے اترے تو بیٹے کا موڈ خراب تھا۔
اسی دوران سیف بیٹے سے کچھ بات کرتے ہوئے دکھائی دیے لیکن تیمور کا موڈ بدستور خراب ہی رہا، انہوں نے اپنے والد کو ہاتھ سے مار کر بھی اپنے غصے کا اظہار کیا جب کہ سیف بیٹے کی حرکت پر مسکراتے رہے۔
ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی تو صارفین نے تبصرے کیے کہ تیمور فطرتاً کافی غصے والا بچہ ہے جب کہ متعدد صارفین نے سیف اور کرینہ کو مشورہ دیا کہ انہیں اپنے بیٹے کا غصہ کم کرنے کے لیے کچھ کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب تیمور کی غصے میں کوئی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہو، اس سے قبل بھی کرینہ اور سیف کے بیٹے کی چند ویڈیوز سامنے آچکی ہیں۔