Time 07 مارچ ، 2022
کھیل

رضوان مدد کرکے زیادہ خوش ہوتا ہے، پی سی بی نے ویڈیو بھی شیئر کر دی

رضوان مددکرکے زیادہ خوش ہوتا ہے: پی سی بی کا ٹوئٹ/ویڈیو اسکرین گریب
رضوان مددکرکے زیادہ خوش ہوتا ہے: پی سی بی کا ٹوئٹ/ویڈیو اسکرین گریب

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر  آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے دوران کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

 ویڈیو میں مارنوس لبوشین کو پاکستانی اسپنر نعمان علی کی جانب سے کروائی گئی گیند کو کھیلنے کے لیے گُھٹنے کے بل بیٹھ کر شاٹ کھیلنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے تاہم اس دوران گیند ان کی کہنی پر جا لگتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محمد رضوان مہمان ٹیم کے کھلاڑی مارنوس لبوشین کو گیند لگنے کے بعد ان کا بازو سہلا رہے ہیں۔


پی سی بی نے ویڈیو کا کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ رضوان مدد کر کے زیادہ خوش ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ  راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل جاری ہے اور پاکستان کے 478 رنز کے جواب میں آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔

مزید خبریں :