04 مارچ ، 2022
قومی ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے بال کٹوالیے۔
محمد رضوان نے اپنی ایک حالیہ ویڈیو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ جلد ہی شاہین سے بال کٹوائیں گے جس کے بعد اب رضوان نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔
رضوان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ دنیا کے بہترین فاسٹ بولر سے بال کٹوانے کی خوشی ہے۔
قومی کرکٹر نے ٹوئٹ میں شاہین کو شاہینہ لکھتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔