Time 07 مارچ ، 2022
پاکستان

’بزدار کی تبدیلی سے کم پربات نہیں ہوگی‘: ترین ۔ علیم مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی

عثمان بزدار قبول نہیں، طرز حکمرانی نے پارٹی کا امیج تباہ کردیا، مزید خاموش نہیں رہینگے، ترین گروپ کے ارکان کا مؤقف— فوٹو: فائل
عثمان بزدار قبول نہیں، طرز حکمرانی نے پارٹی کا امیج تباہ کردیا، مزید خاموش نہیں رہینگے، ترین گروپ کے ارکان کا مؤقف— فوٹو: فائل

لاہور : جہانگیر ترین اور علیم خان کے درمیان ہونے والے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے شرکاء کی اکثریت وزیر اعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کی خواہاں ہے۔

اجلاس میں جہانگیر ترین گروہ کے ارکان نے مؤقف اپنایا کہ عثمان بزدار قبول نہیں، اس سے کم  پربات نہیں ہوگی، عثمان بزدار کی طرز حکمرانی نے پارٹی کا امیج  تباہ کردیا، مزید خاموش نہیں رہیں گے، آئندہ 48 گھنٹےاہم ہیں۔

ذرائع کے مطابق گروپ کے ارکان کی اکثریت نے اہم فیصلوں کا اختیار قیادت کو سونپ دیا، جہانگیرترین اور  علیم خان پی ٹی آئی کے دیگراراکین سے بھی رابطے کریں گے، ارکان کی تعداد 50 سے زائد ہونے پر پاور شو کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں گروپ پہلے اپنے 25 ،25 ارکان پنجاب اسمبلی شو کریں گے پھر مشترکہ دوستوں کے ذریعے وزیراعظم سے رابطہ کیا جائےگا، فی الحال وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانے کیلئے جدوجہد کی جائےگی اور اس حوالے سے حتمی نتیجہ ایک دو روز میں سامنے آجائے گا۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے اہم رہنما رکن پنجاب اسمبلی علیم خان نے بھی آج جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ ان کے 40 ارکان اسمبلی سے رابطے ہیں۔

مزید خبریں :