Time 08 مارچ ، 2022
پاکستان

اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد جمع، اسپیکر قومی اسمبلی کا بیان سامنے آگیا

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے معاملے پر قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی  ہے۔ اس پر بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھاکہ پہلے رولز دیکھیں گے  جو رولز کہتے ہیں وہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اتحادی ساتھ ہیں، وزیراعظم نے عمران اسماعیل کو ٹاسک دیا تھا، ابھی عمران اسماعیل سے بات نہیں ہوئی، اپوزيشن کا ڈراما ساڑھے تین سال سے چل رہا ہے، صورتِحال دیکھ رہے ہیں، سب ٹھیک ہوگا۔

مزید خبریں :