Time 09 مارچ ، 2022
پاکستان

23 مارچ سے پہلے بہت کچھ ہوگا اور اس بار عدم اعتماد ناکام نہیں ہوگی: وسان

کراچی: سندھ کے مشیرزراعت منظور وسان کا کہنا ہے کہ اس بار تحریک عدم اعتماد ناکام نہیں ہوگی اور 23 مارچ سے پہلے بہت کچھ ہونے والا ہے۔

ایک بیان میں منظور وسان  نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پہلے سے مختلف اور کامیاب ہوگی اور وزیراعظم جانے والے ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ عمران خان کو اب بائے بائے کہنے کا وقت ہوچکا ہے، رواں سال الیکشن کا ہے اور تمام پارٹیوں سے پاکستان پیپلز پارٹی کا الحاق ہوگا سب مل کر حکومت بنائیں گے۔

منظور وسان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں جگہ جگہ پر کنٹینر رکھ کر لانگ مارچ کا راستہ بند کیا گیا، عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں، انہیں پتا چل چکا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت جانے والی ہے۔


مزید خبریں :