09 مارچ ، 2022
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے بی اے پی کے ناراض ارکان نے مشاورت شروع کردی۔
بلوچستان عوامی پارٹی نے پی ٹی آئی کے ناراض ارکان سےرابطہ کیا ہے اور دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔
سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے حکومت بلوچستان اسی طرح رہی تو تحریک لائیں گے۔
دوسری جانب سردار یار محمد رند نے کہاکہ اربوں روپے دےکر وزیر اعلیٰ بننے کے بیان پر وہ قائم ہیں، تحقیقات کے لیے کمیشن بنایا جائے۔
ادھر قانونی ماہرین کا کہنا ہے عبدالقدوس بزنجو کے خلاف 8 اپریل2022 سے پہلے تحریک عدم اعتمادنہیں آسکتی۔