Time 09 مارچ ، 2022
پاکستان

’آپ کے ارکان ٹوٹے تو ہم بھی مجبور ہونگے‘، وزیراعظم اور طارق بشیر کی ملاقات کی اندرونی کہانی

لاہور: وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیرطارق بشیر چیمہ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور طارق بشیر چیمہ کی ملاقات میں سیاسی صورتحال اور آئندہ کے منظر نامے سمیت مختلف معاملات پر گفتگو  کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ طارق بشیر چیمہ نے حکومتی ارکان ٹوٹ جانےکی صورت میں آئندہ سیاسی تعاون پرگفتگو کی اور کہا کہ آپ کے پندرہ بیس ارکان ٹوٹ گئے تو ہم بھی اپوزیشن کے ساتھ جانے پر مجبور ہوں گے۔

ذرائع کےمطابق طارق بشیر چیمہ نے وزیراعظم سے کہا کہ اتحاد کے معاملات میں آپ کے ساتھ ہیں، اگر آپ کے ارکان بکھر گئے تو ہم نئی پالیسی بناسکتے ہیں۔


مزید خبریں :