Time 09 مارچ ، 2022
پاکستان

وزیراعظم نے پہلا جملہ کیا کہا؟ ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کی اندرونی کہانی

وزیراعظم  عمران خان کی ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے ملاقات کی  اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات میں پہلا جملہ کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک جلد ناکام ہوگی اور اسلام آباد کا دھرنا بھی جلد ختم ہوگا، آپ لوگ اطمینان رکھیں۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں کراچی کے مسائل پر بھی گفتگو ہوئی جس میں وزیراعظم نے کہا کہ انتظامی اصلاحات کیے بغیر کراچی کے مسائل کا حل ممکن نہیں نظر آتا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں متحدہ ارکان نے پی ٹی آئی سندھ اسمبلی کے ارکان کی شکایت کی جس پر وزیراعظم نے ان ارکان کو تنبیہ کی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم سے ملاقات میں متحدہ قیادت نے زیادہ تر عمران خان کو سنا اور ان کے سامنے زیادہ مطالبات نہیں رکھے گئے۔

خالد مقبول  صدیقی کی گفتگو

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ وزیراعظم ملاقات کے لیے آئے تھے انہیں چائے پلائی۔

ایک سوال کے جواب  میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم کو سیاسی دفاتر کی ضرورت نہیں ، نائن زیرو ہمارا ہے ہی نہیں ان سے کیا مانگیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کو چھوڑیں ہمیں نظام پر اعتمادنہیں۔


مزید خبریں :