Time 09 مارچ ، 2022
پاکستان

وزیراعظم نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلالیا، ترین گروپ کا بائیکاٹ کا اعلان

ترین گروپ نے عثمان بزدار کی موجودگی تک کسی بھی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے، ذرائع— فوٹو: فائل
ترین گروپ نے عثمان بزدار کی موجودگی تک کسی بھی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے، ذرائع— فوٹو: فائل

وزیر اعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

ذرائع ترین گروپ نے بتایاکہ ترین گروپ نے عثمان بزدار کی موجودگی تک کسی بھی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ کے ارکان کسی بھی پارلیمانی میٹنگ میں شریک نہیں ہوں گے اور ارکان کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کسی صورت وزیر اعلیٰ قبول نہیں۔

دوسری جانب صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال کی رہائش گاہ پر ترین گروپ کا اجلاس ختم ہوگیا۔

اجلاس کے بعد جہانگیر ترین گروپ نے میڈیا سے گفتگو نہیں کی تاہم گروپ کا کہنا ہے کہ مشاورت کل بھی جاری رہے گی۔

مزید خبریں :