10 مارچ ، 2022
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جوش خطابت میں ایک بار پھر زبان پھسل گئی جس پر نا صرف سوشل میڈیا صارفین نے میمز بنائیں بلکہ اداکارہ فاطمہ آفندی بھی محظوظ ہوئے بغیر نہ رہ سکیں۔
اسلام آباد میں عوامی مارچ سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں جیالوں سے خطاب کے دوران بلاول جوش خطابت میں ٹانگیں کو ’کانپیں ‘اور کانپ کو ’ٹانگ‘ کہہ گئے تھے۔
بلاول کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جہاں سوشل میڈیا صارفین کو مزاحیہ میمز کے لیے نیا موضوع ملا وہیں سلیبرٹیز بھی اس وائرل موضوع کو انجوائے کیے بغیر نہ رہ سکے۔
اداکارہ فاطمہ آفندی نے ایک مزاحیہ ویڈیو بنائی جو کہ انسٹاگرام پر وائرل ہے اور کیپشن میں درج ہے کہ ’میری تو کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘۔
اس دوران اداکارہ عائزہ اعوان بھی پیچھے نہ رہیں اور انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے پوچھا کہ ہاں بھئی کس کس کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں؟
صاحبہ ریمبو نے بھی بلاول بھٹو کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آخر کس کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں؟
صبور علی نے بلاول کے جملے کو اپنی سردی میں لی گئی تصویر سے جوڑا اور لکھا سردی سے کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔