11 مارچ ، 2022
وزیراعظم لوئر دیر میں جلسہ نہ کرنے کی الیکشن کمیشن کی ہدایت خاطر میں نہ لائے۔
اس معاملے پر اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن صدر مملکت کا جاری کردہ آرڈیننس نظر انداز نہیں کر سکتا، آرڈیننس میں دی گئی سیاسی سرگرمی کی اجازت سے منع نہیں کرسکتا۔
اٹارنی جنرل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس اختیار نہیں کہ وہ آرڈیننس کا اثر زیرو کرسکے۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو لوئر دیر میں جلسہ کرنے سے روکتے ہوئے کہا تھا کہ پارلیمنٹیرنز کو الیکشن مہم میں حصہ لینے کی اجازت ہے، پبلک آفس ہولڈرز پر بدستور پابندی ہوگی۔