11 مارچ ، 2022
عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کیلئے اپوزيشن کی طرف سے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزيشن پر اسپیکر قومی اسمبلی کی چیئرمین سینیٹ سے مشاورت ہوئی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نےکہا کہ اجلاس کہاں ہوگا؟ کب ہوگا؟اس پر مشاورت ہونی ہے، اجلاس بلانے سے متعلق اپوزیشن سے بات کریں گے، قانون کےاندرجوگنجائش ہےاس کےتحت فیصلہ کریں گے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نےکہاکہ 22 مارچ کو اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) کا اہم اجلاس ہو رہا ہے، اجلاس میں سعودی شہزادے سمیت 40 ملکوں کے وزرائے خارجہ آ رہے ہیں۔
خیال رہے کہ اپوزیشن نے 8 مارچ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کیلئے اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرادی ہے جس کےتحت اسپیکر کو 14 دن کے اندر اجلاس طلب کرنا ہے۔