Time 12 مارچ ، 2022
پاکستان

عدم ا عتماد: لڑنا مشکل نہیں بعد میں صلح مشکل ہوتی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم  اعتماد جمع کرانے پر بیان جاری کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک نے سیاست میں تلخیاں پیدا کردی ہیں، جمہوریت انتہائی تقسیم کا نظام نہیں، اس میں کم ازکم اتفاق رائے پر نظام استوار ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سمجھتا ہوں اتنی تقسیم نہ ہوکہ کسی بھی سبب گفتگو ہی مشکل ہو جائے، لڑنا مشکل نہیں بعد میں صلح مشکل ہوتی ہے۔


مزید خبریں :