12 مارچ ، 2022
اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے ارکان قومی اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ارکان قومی اسمبلی سے آج اور کل ملاقاتوں کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم ارکان قومی اسمبلی سے تحریک عدم اعتماد پر گفتگو کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے ارکان اسمبلی کی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم ارکان اسمبلی کو اپنی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے، تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے تحفظات بھی دور کیے جائیں گے۔