Time 12 مارچ ، 2022
پاکستان

تحریک انصاف حالیہ صورتحال سے مزید مضبوط ہو کر اُبھرےگی، وزیراعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہےکہ تحریک انصاف حالیہ صورتِ حال سے مزید مضبوط ہو کر اُبھرےگی۔

اسلام آباد میں  مختلف اراکین  پارلیمنٹ سےگفتگو کرتے  ہوئے وزیر اعظم نےکہا کہ حکومت  عوام کو مہنگائی کے منفی اثرات سے بچانے کے لیے تمام ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

 وزیراعظم نےکہا کہ حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں سے ورثے میں ملی دیوالیہ معیشت کو استحکام ملا، پاکستان کی معیشت اب پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کی پریشانیوں سے پوری طرح آگاہ ہے، تمام منتخب نمائندےعوام کے ساتھ اپنا رابطہ مضبوط کریں۔

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اور  خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے لیے کارکنوں کو متحرک کرنےکی ہدایت بھی کی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔  وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کو اسلام آباد میں 10 لاکھ لوگوں کو جمع کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی اور چکوال کے ارکان اسمبلی سے ملاقاتوں میں حتمی پروگرام ترتیب دیا گیا جبکہ وزیر اعظم نے اسلام آباد کی تنظیم کو میزبانی کا ٹاسک سونپ دیا۔

ذرائع کے مطابق جلسہ عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ سے ایک روز قبل کیا جائے گا۔

مزید خبریں :