دنیا
Time 13 مارچ ، 2022

امریکا نے یوکرین کیلئے 20 کروڑ ڈالرکی اضافی فوجی امداد کی منظور ی دیدی

امریکا نے یوکرین کےلیے 20 کروڑ ڈالرکی اضافی فوجی امدادکی منظوری دے دی۔

امریکا جنوری 2021 سے اب تک یوکرین کو 1.2 ارب  ڈالرکی فوجی امداد دے چکا ہے۔ 

دوسری جانب یوکرین کےصد ولودومیر زیلینسکی کا  عرب میڈیا کو  دیے گئے انٹر ویو میں   کہنا تھا کہ روسی جارحیت کامقابلہ  کرتے ہوئے 1300 یوکرینی فوجی ہلاک ہوئے ہیں تاہم روس سے جنگ جاری رکھیں گے۔

 دوران انٹرویو یوکرینی صدر نے مطالبہ کیا کہ  روس یوکرین آئندہ مذاکرات مقبوضہ بیت المقدس میں کرائےجائیں۔

 یوکرینی صدر نے مغرب کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ   یوکرین کی فضائی حدود بند نہ کرنے  پر مغرب کوانسانی بحران کا کچھ حصہ بھگتنا پڑےگا۔

خیال رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے ساتھ ساتھ مذاکرات بھی جاری ہیں تاہم اب تک کوئی بڑی پیشرفت نہیں ہو سکی ہے۔

مزید خبریں :