Time 14 مارچ ، 2022
پاکستان

کراچی میں ایک کلو مرغی کا گوشت 540 روپے میں فروخت ہونے لگا

گائے میں لمپی اسکن کی بیماری آنے سے مرغی کی فروخت بڑھتے ہی قیمتوں کو پَر لگ گئے ۔ —فوٹو: فائل
گائے میں لمپی اسکن کی بیماری آنے سے مرغی کی فروخت بڑھتے ہی قیمتوں کو پَر لگ گئے ۔ —فوٹو: فائل

گائے میں لمپی اسکن کی بیماری آنے سے مرغی کی فروخت بڑھتے ہی قیمتوں کو پَر لگ گئے ۔

گائے میں لمپی وائرس پھیلا تو شہریوں میں بھی ڈر و خوف پیدا ہوگیا، لوگوں نے بڑے کا گوشت لینا بند کردیا تو مرغی کی طلب بڑھ گئی جس نے مرغی کے نرخ کو بھی پر لگا دیے جبکہ گائے میں آنے والی بیماری کے باعث شہریوں نے کھلے دودھ کی خریداری بھی کم کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں ایک کلو مرغی کا گوشت540روپے جبکہ زندہ مرغی 340 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی ، لوگ کہتے ہیں منہگی مرغی خرید لیں گے گائے کے گوشت کو ہاتھ نہیں لگائیں گے ۔

دوسری جانب  کچھ شہریوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ مرغی کی قیمتوں پر کنٹرول کیا جائے تاکہ وہ سکون کا سانس لے سکیں۔

مزید خبریں :