Time 14 مارچ ، 2022
پاکستان

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو رینجرز کی سکیورٹی دیدی گئی

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو رینجرز کی سکیورٹی فراہم کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد رینجرز کی سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم کے ساتھ ساتھ اسپیکر اور  ڈپٹی اسپیکر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانےکا فیصلہ  کیا  ہے جب کہ وزیر  داخلہ  شیخ رشید  نے کہا ہےکہ صورتحال کے پیش نظر کسی وقت بھی اسلام آباد میں فوج کو طلب کیا جاسکتاہے۔


مزید خبریں :