14 مارچ ، 2022
آسٹریلیا کے سابق کپتان مارک انتھونی ٹیلر نے بھی پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میں ڈیڈ پچز بنانے پر تنقید کی ہے۔
مارک ٹیلر نے ایک بیان میں کہا کہ راولپنڈی اور کراچی ٹیسٹ میں پچز سڑک کی مانند تھیں، پاکستانی بولرز کے پاس تیز رفتار سے بولنگ کرانے کی صلاحیت ہے، پاکستان کی ٹیم مینجمنٹ نے اپنے فاسٹ بولرز کو بیک نہیں کیا۔
مارک ٹیلر نے مزید کہا کہ میں امید کررہا تھا کہ دورہ پاکستان پر اچھی پچز دیکھنے کو ملیں گی اور دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا لیکن موجودہ ٹیسٹ میچوں کی پچز بولنگ کو مدد کرتی نہیں دکھائی دے رہیں۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ ٹیم پاکستان میں جیتنے کے لیے آئی ہے۔ْ
واضح رہے کہ ٹیسٹ میچز کے لیے راولپنڈی اور کراچی کی بنائی گئی ڈیڈ پچز پر کئی تجزیہ کار تنقید کرچکے ہیں، اس کے علاوہ آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر اور پاکستانی سابق کرکٹر محمد حفیظ نے بھی اس پچ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔