Time 14 مارچ ، 2022
صحت و سائنس

سندھ میں ’لمپی وائرس‘سے متاثرہ مویشیوں کی تعداد ہزاروں میں پہنچ گئی

سندھ میں جِلد کی بیماری ’لمپی وائرس‘سے متاثرہ مویشیوں کی تعداد ہزاروں میں پہنچ گئی، شرح اموات ڈھائی فیصد ہے۔

متاثرہ جانوروں کی بڑی تعداد کراچی میں موجود ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ متاثرہ جانور کو کاٹنے والے مچھر  یا مکھی وائرس کو پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں۔

اس حولے سے صوبائی وزیر لائیو اسٹاک عبدالباری پتافی کا کہنا ہے کہ جانوروں کیلئے مچھر دانیاں کبھی نہیں خریدی گئیں،’گوٹ پاکس‘ ویکسین سے لمپی وائر س سے متاثرہ جانوروں میں افاقہ ہوا ہے، پنجاب سےگوٹ پاکس ویکسین کی 30 ہزار خوراکیں منگوائی ہیں، ایک ہفتے میں 40 لاکھ مزید خوراکیں درآمدکریں گے۔

مزید خبریں :