14 مارچ ، 2022
لاہور میں جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہونے والےترین گروپ کے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی زیر صدارت اجلاس میں اکثریتی ارکان نے اپوزیشن اتحاد سے الحاق کا مطالبہ کیا ، ارکان نے شکوہ کیا کہ پی ٹی آئی حکومت نے جہانگیر ترین کے ساتھ زیادتی کی۔
جہانگیر ترین گروپ کے ارکان کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں، ان حالات میں حکومت کے ساتھ نہیں چلنا چاہیے۔
ذرائع کے مطابق ارکان کی جانب سے ٹیلی فون پر جہانگیرترین کوبریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ دو وزراء اور ایک اہم شخصیت نےگروپ سےرابطہ کیا ہے، حکومتی شخصیات نے ناراضگی ختم کرنےکا کہا ہے۔
اجلاس میں شاہ محمود قریشی کےرویے پر بھی گروپ ارکان نے ناراضی کا اظہارکیا۔