16 فروری ، 2012
پیرس … بین الاقوامی ادارے نے پاکستان سمیت 5 ممالک کو بلیک لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔ عالمی ادارے منی لانڈرنگ واچ ڈاگ کے مطابق منی لانڈرنگ کی روک تھام میں ناکامی پرپاکستان سمیت 5 ممالک کو بلیک لسٹ میں شامل کردیا گیا ہے۔ عالمی ادارے کی جانب سے بلیک لسٹ میں شامل کئے گئے ممالک میں پاکستان کے علاوہ تنزانیہ، گھانا، انڈونیشیا اور تھائی لینڈبھی شامل ہیں۔ منی لانڈرنگ واچ ڈاگ کے مطابق یہ ممالک عالمی قوانین کی پاسداری میں ناکام رہے ہیں جس کے باعث انہیں بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔