15 مارچ ، 2022
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنائے۔
چوتھے روز کھیل کے اختتام پر کپتان بابر اعظم 102 رنز اور عبد اللہ شفیق 71 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔
امید کی جارہی کے کھیل کے آخری روز پاکستانی بیٹرز آسٹریلیا کے خلاف مطلوبہ ہدف پورا کرکے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلیں گے۔
اس حوالے سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے دائیں ہاتھ کے اسپنر روی چندرن ایشون نے بھی پاک آسٹریلیا ٹیسٹ کے حوالے سے ایک پیشگوئی کی ہے۔
انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' بابر اعظم کل بہترین انداز میں میچ کو ختم کرنے جارہے ہیں'۔
واضح رہے کہ بابر اعظم کی ٹیسٹ کرکٹ میں چھٹی سنچری ہے ۔
بابر اعظم نے آخری ٹیسٹ سنچری فروری 2020 میں راولپنڈی میں بنگلادیش کے خلاف بنائی تھی۔