16 مارچ ، 2022
قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اپنی بیٹنگ ہی نہیں بلکہ گفتگو اور انداز مزاح سے بھی مداحوں کے دل میں گھر کرنا جانتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ رضوان کی آئے روز نئی ویڈیو سامنے آتی رہتی ہیں۔
آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں محمد رضوان اور شاہین کی پشتو میں کی گئی گفتگو کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں رضوان کو شاہین سے کسی کو مخاطب کرکے اشاروں میں بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں پوچھا گیا کہ کیا کوئی بتاسکتا ہے کہ محمد رضوان پشتو میں کیا کہہ رہے ہیں؟ تو آئیے ہم کو بتادیتے ہیں کہ رضوان نے پشتو میں شاہین سے کیا کہا۔
گفتگو سے قبل ہوا کچھ یوں کہ اسٹیڈیم میں کچھ تماشائی سائٹ اسکرین (بیٹسمین ویو) کے سامنے آکر چہل قدمی کرنے لگے لہٰذا رضوان نے شاہین کی توجہ اُن لڑکوں کی جانب مبذول کرواتے ہوئے پشتو میں کہا کہ ’ان لڑکوں کو بتاؤ کہ یہ پارک میں نہیں ہیں کہ بیٹسمین ویو کے سامنے چہل قدمی کریں‘۔
رضوان کا کہنا تھا کہ انہیں بتاؤ کہ اسٹیڈیم میں اس جگہ جانے کی اجازت نہیں ہے۔