16 مارچ ، 2022
نیشنل اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے گزشتہ روز اپنے کیرئیر کی چھٹی ٹیسٹ سنچری اسکور کی جس کے بعد ڈریسنگ روم کی طرف اشارہ کرکے بابر نے کھلاڑیوں کو ایک پیغام بھی دیا۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ پیغام کیا تھا ؟ میچ کے بعد پریزینٹر زینب عباس کے سوالات پر بابر نے اس حوالے سے گفتگو کی۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میں نے اور عبد اللہ نے پارٹنرشپ کا پلان بنایا تھا اور اللہ کا شکر ہے ہم اس مقصد میں کامیاب ہوگئے، ہم نے کوشش کی تھی کہ اس کو لمبا لے کر جائیں۔
دوران گفتگو پریزینٹرنے بابر سے سنچری کے بعد ڈریسنگ روم کی جانب کیے گئے اشارے سے متعلق سوال کیا کہ آپ کا اشارہ اسی لیے تھا کہ مطمئن رہیں میچ ابھی ختم نہیں ہوا؟
اس پر بابر کا کہنا تھا کہ جی بالکل ، میچ ابھی ختم نہیں ہوا،کل کا دن باقی ہے، کل آنے والے کھلاڑیوں کو بھی یہی پیغام ہے جتنا پرسکون ہوکر کھیلیں گے انشاء اللہ بہتر ہوگا۔
خیال رہے کہ پاکستان کو کراچی ٹیسٹ جیتنے کے لیے 506 رنز کا ہدف حاصل کرنا ہے۔
خیال رہے کہ بابر اعظم نے آخری مرتبہ بنگلا دیش کے خلاف فروری 2020 میں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سنچری اسکور کی تھی۔