Time 16 مارچ ، 2022
پاکستان

پیٹرول کی سبسڈی پر آئی ایم ایف کو کوئی اعتراض نہیں: ترجمان وزیر خزانہ

پاکستان کی سمت درست ہے جب کہ منفی پروپیگنڈا مفاد پرستوں کا ایجنڈا ہے: ترجمان وزیر خزانہ/ فائل فوٹو
پاکستان کی سمت درست ہے جب کہ منفی پروپیگنڈا مفاد پرستوں کا ایجنڈا ہے: ترجمان وزیر خزانہ/ فائل فوٹو

لاہور: وزیر خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم  کا کہناہے کہ پیٹرول پر سبسڈی کے معاملے پر آئی ایم ایف کو کوئی اعتراض نہیں۔

ایک بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ پیٹرول پرسبسڈی کا بوجھ حکومت خود برداشت کرے گی اور آئی ایم ایف نے اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا اور ایڈجسٹمنٹ حکومتی معاملہ ہے،  آئی ایم ایف سے ورچوئل مذاکرات خوش اسلوبی سے ہوئے اور حکومت اپنے تمام اہداف جون تک مکمل کر لے گی۔

مزمل اسلم  کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سمت درست ہے جب کہ منفی پروپیگنڈا مفاد پرستوں کا ایجنڈا ہے، مہنگائی پر صوبائی حکومتیں قابو پارہی ہیں۔

مزید خبریں :