16 فروری ، 2012
کراچی … عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سیدنے کہا ہے کہ دہشت گردی، انتہا پسندی اور توانائی کے بحران کی ذمہ دار طویل آمرانہ حکومتیں ہیں اور جمہوری حکومت ہی ملک کے تمام مسائل کے حل کی اہلیت رکھتی ہے۔ باچاخان مرکزکراچی سے جاری اپنے بیان میں شاہی سید نے کہا کہ پوری دنیا میں امن، تجارت اور مضبوط معیشت پر کام ہورہا ہے، باہمی تجارت اور تعلقات کے فروغ کے لئے قریبی ممالک پر انحصار کو فوقیت دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی ہمیشہ سے قریبی ممالک سے مضبوط تجارتی اورفنی تعلقات پر زور دیتی آئی ہے۔ شاہی سیدنے کہاکہ ملک کے معاشی مسائل کے حل اورانتہا پسندی سے نمٹنے کے لئے خطے میں باہمی تعلقات کا فروغ ناگزیر ہے۔