17 مارچ ، 2022
اداکارہ علیزے شاہ اور میزبان جگن کاظم کے لائیو شوز میں گرنے کے بعد گلوکارہ شازیہ منظور اسٹیج پر لڑ کھڑا گئیں۔
سوشل میڈیاپر شازیہ منظور کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں فوٹوسیشن کے دوران ٹک ٹاکر جنت مرزا کی جانب جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں شازیہ جیسے ہی جنت کے پاس پہنچتی ہیں تو بظاہر توازن برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے لڑکھڑا جاتی ہیں لیکن جنت مرزا انہیں فوراً سنبھال لیتی ہیں۔
بعد ازاں شازیہ نے کہا کہ’ آج تو میں خود گرنے لگی تھیں اچھے بھلے لوگوں کو گراکر‘۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کچھ صارفین کا کہنا ہےکہ شازیہ منظور جان بوجھ کر اسٹیج پر لڑ کھڑائیں ہیں۔