Geo News
Geo News

پاکستان
05 نومبر ، 2012

پارٹی الگ ہونے کے باوجود اعتزاز کے ساتھ اتحا دہے،عمران خان

اسلام آباد . . . .تحریکِ انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہاہے کہ پارٹی ایک نہیں تو کیا ہوا، اعتزازاحسن اور ہمارے درمیان پھر بھی اتحاد ہے۔عمران خان اورپیپلزپارٹی کے سینیٹراعتزاز احسن پی آئی اے کی ایک ہی پرواز کے ذریعے لاہورسے اسلام آباد پہنچے،جہازمیں دونوں رہ نماتمام وقت گپ شپ لگاتے رہے۔انہوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور باہمی دلچسپی کے علاوہ بلوچستان اور شمالی وزیر ستان کے موضوع پر گفتگو کی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پارٹی ایک نہیں تو کیا ہوا، اعتزاز اور ہمارے درمیان پھر بھی اتحاد ہے۔

مزید خبریں :