19 مارچ ، 2022
پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔
رمیشن کمار نے اپنے وکیل کے ذریعے شہباز گل کو 10کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا جس میں کہا گیا ہے کہ شہباز گل 15 دن میں میڈیا پلیٹ فارمزپر اپنا معافی نامہ شائع کرائیں اور ہرجانہ اداکریں۔
نوٹس کے مطابق بصورت دیگر ڈیفیمیشن آرڈیننس کے سیکشن 8 کے تحت قانونی کارروائی کی جائےگی۔
دوسری جانب رمیش کمار نے تھانہ سیکرٹریٹ میں سکیورٹی فراہمی کیلئے بھی درخواست جمع کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ آئی جی اسلام آباداورایس ایس پی میری اوراہل خانہ کی سکیورٹی یقینی بنائیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں شہباز گِل نے نجی ٹی وی چینل پر بیٹھ کر اپنی جماعت کے منحرف رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کو گالی دی تھی۔