Time 20 مارچ ، 2022
پاکستان

منحرف ارکان کے بچوں کی شادیاں نہیں ہونگی، نام کیساتھ ضمیر فروش لگ جائیگا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف اراکین کو کہا ہے کہ اگر انہوں نے ووٹ بیچا تو  ان کے نام کے ساتھ ضمیر فروش لگ جائےگا، ان کا شادیوں میں جانا مشکل ہوجائےگا اور ان کے بچوں سے لوگ شادیاں نہیں کریں گے۔

مالاکنڈ کے علاقے درگئی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پارٹی کا سربراہ باپ کی طرح ہوتا ہے میں آپ کی بھلائی کی بات کر رہا ہوں، آج کل سوشل میڈیا بہت مضبوط ہے، آپ کا شادیوں میں جانا مشکل ہوجائےگا، آپ کے بچوں سے لوگ شادیاں نہیں کریں گے۔

 وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جس نے ووٹ بیچا اس کے نام کے ساتھ ضمیر فروش لگ جائےگا، پھر آپ جتنا کہیں ضمیر جاگ گیا،لوگوں نے نہیں ماننا، جو ایم این ایز غلطی کر بیٹھے واپس آجائیں ،معاف کردوں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھ سےکہا گیا کہ ایم این ایز کو خرید کر واپس لے آئیں، میں نےکہا مجھے آخرت کی فکر ہے، منحرف ارکان سے کہہ رہا ہوں کہ اپنے بچوں کی خاطر یہ غلطی نہ کرنا۔

مزید خبریں :