دلہے نے دلہن کو حق مہر میں 300 گائیں اور 200 بیل دے دیے

ایسے رسم و رواج ڈنکا اور نوئر سمیت کئی بڑے قبائل میں اب بھی مضبوطی سے موجود ہیں۔ —فوٹو: فائل
ایسے رسم و رواج ڈنکا اور نوئر سمیت کئی بڑے قبائل میں اب بھی مضبوطی سے موجود ہیں۔ —فوٹو: فائل

افریقی ملک سوڈان میں ایک شخص نے خاتون سے شادی کرنے کیلئے حق مہر میں اسے 300 گائیں اور 200 بیل دینے کی پیشکش کی جو  دلہن کی جانب سے قبول کرلی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والی نوجوان دلہن اشول وال کے حق مہر نے خانہ جنگی کا شکار اس غریب ملک میں ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق جنوبی سوڈان میں لوگوں کی منفرد رسومات، روایات  ہیں، جن میں شادی کی تقریب کو مکمل کرنے کے لیے حق مہر کے طور پر بڑی تعداد میں گائے پیش کرنا شامل ہے۔

ایسے رسم و رواج ڈنکا اور نوئر سمیت کئی بڑے قبائل میں اب بھی مضبوطی سے موجود ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جنوبی سوڈان میں یہ ریکارڈ ایک اور نوجوان دلہن نیالونگ کا تھا جسے حق مہر میں 100 گائیں اور 6 سلنڈر والی کار ملی تھیں۔

مزید خبریں :