خطرناک سانپ اور چھپکلیاں اپنے کپڑوں میں چھپاکر اسمگل کرنیوالا شخص گرفتار

فوٹو: امریکی بارڈر فورس
فوٹو: امریکی بارڈر فورس

میکسیکو میں اپنے کپڑوں میں 52 خطرناک سانپ اور چھپکلیاں چھپاکر بارڈ پار کرکے ا امریکا جانے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 سالہ شخص کی میکسیکو کے قریب سان سدرو بارڈر  پر 43 خطرناک چھپکلیوں اور 9 سانپوں سمیت 52 رینگنے والے جانوروں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقع 25 فروری کو پیش آیا ملزم نے ایک ٹرک کو ڈرائیو کرتے ہوئے سان سدرو بارڈ کو پار کرنے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے اسے روکا گیا اور دوران تلاشی سانپ اور چھپکلیاں برآمد ہوئیں جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق سانپ اور چھپکلیاں چھوٹے تھیلوں میں تھے جسے اس شخص نے اپنی جیکٹ میں چھپایا ہوا تھا۔

بارڈر فورس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص امریکی ہے۔