آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس، جیو نیوز نے کاپی حاصل کر لی

صدارتی ریفرنس 8 صفحات اور 21 پیراگراف پر مشتمل ہے۔ فوٹو: فائل
صدارتی ریفرنس 8 صفحات اور 21 پیراگراف پر مشتمل ہے۔ فوٹو: فائل

آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے تیار صدارتی ریفرنس کی کاپی جیو نیوز نے حاصل کر لی۔

جیو نیوز کو موصول صدارتی ریفرنس کی کاپی کے مطابق 8 صفحات پر مشتمل ریفرنس میں 21 پیراگراف ہیں۔

ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 63 اے میں درج نہیں کہ ڈیفیکٹ کرنے والا رکن کتنے عرصہ کے لیے نااہل ہو گا، وفاداری تبدیل کرنے پر آرٹیکل 62 ایف کے تحت نااہلی تاحیات ہونی چاہیے، ایسے ارکان پر ہمیشہ کے لیے پارلیمنٹ کے دروازے بند ہوں۔

صدارتی ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ووٹ خریداری کے کلچر کو روکنے کے لیے 63 اے اور 62 ایف کی تشریح کی جائے اور منحرف ارکان کا ووٹ متنازع سمجھا جائے۔

صدارتی ریفرنس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نااہلی کا فیصلہ ہونے تک منحرف ووٹ گنتی میں شمار نہ کیا جائے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے صدارتی ریفرنس آج سپریم کورٹ میں دائر کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

مزید خبریں :