انیل کپور نے زندگی کا ’دلچسپ ترین کردار‘ ادا کرنے کی تیاری شروع کردی

انہوں نے بیٹی سونم اور داماد آنند آہوجا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اس ناقابل یقین خبر سے ہمیں حد سے زیادہ خوش کر دیا ہے۔ —فوٹو: فائل
انہوں نے بیٹی سونم اور داماد آنند آہوجا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اس ناقابل یقین خبر سے ہمیں حد سے زیادہ خوش کر دیا ہے۔ —فوٹو: فائل

بالی وڈ کے معروف اداکار انیل کپور نے فلمی کیریئر میں بے شمار بہترین کردار ادا کرتے ہوئے مداحوں کے دل جیتے تاہم اب وہ اپنی زندگی کا دلچسپ ترین کردار  نبھانے کی تیاری کررہے ہیں۔

جی ہاں پیر کے روز انیل کپور کی بیٹی اور بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہونے کی اطلاع سامنے آئی۔

بعد ازاں انیل کپور نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ' اب  میں اپنی زندگی کے سب سے دلچسپ کردار ’نانا‘ کے لیے تیاری کر رہا ہوں'۔

اس کے علاوہ انہوں نے بیٹی سونم اور داماد آنند آہوجا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'آپ نے اس ناقابل یقین خبر سے ہمیں حد سے زیادہ خوش کر دیا ہے'۔

خیال رہے کہ سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی مئی 2018 میں ہوئی تھی، سونم کپور اداکار انیل کپور اور سنیتا کپور کی سب سے بڑی بیٹی ہیں۔


مزید خبریں :