کھیل
Time 22 مارچ ، 2022

آسٹریلوی وائٹ بال ٹیم کے کپتان ایرون فنچ دورہ پاکستان کیلئے پُر جوش

آسٹریلوی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ دورہ پاکستان کیلئے کافی پرجوش ہیں۔ —فوٹو: فائل
آسٹریلوی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ دورہ پاکستان کیلئے کافی پرجوش ہیں۔ —فوٹو: فائل

آسٹریلوی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ دورہ پاکستان کیلئے کافی پرجوش ہیں۔

پاکستان کے خلاف 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کیلئے آسٹریلیا کی محدود اوورز کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کل پاکستان پہنچیں گے۔

تاہم منگل کے روز ایرون فنچ نے میلبرن میں ٹرینگ سیشن مکمل کیا ۔

ایرون فنچ نے ٹوئٹر پر ٹریننگ کی تصاویر اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ'کل پاکستان جانے سے قبل میلبرن میں کچھ دن اچھی ٹریننگ کی'۔

انہوں نے کہا کہ'میں انتظار نہیں کرسکتا کہ  پاکستان پہنچ کر جلدی سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لوں'۔

واضح رہے کہ اس وقت آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم پاکستان میں موجود ہے جہاں وہ 3 میچز کی سیریز کھیلنے میں مصروف ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کےدرمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز  کے 2 ٹیسٹ میچز ڈرا رہوئے جبکہ تیسرا اور آخری میچ لاہور میں کھیلا جارہا ہے جس میں  دوسرے روز قومی ٹیم نے آسٹریلیا کے 391 رنز کے جواب میں ایک وکٹ پر 90 رنز بنالیے اور اسے اب بھی 301 رنز کا خسارہ ہے۔ 

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین وائٹ بال سیریز 29 مارچ سے لاہور میں شروع ہوگی۔

مزید خبریں :