Time 23 مارچ ، 2022
کھیل

'کزن کیلئے چاکلیٹ بھجوانی ہے'، آسٹریلوی کپتان سے پاکستانی مداح کی دلچسپ درخواست

میں انتظار نہیں کرسکتا کہ پاکستان پہنچ کر جلدی سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لوں: کپتان__فوٹو فائل
میں انتظار نہیں کرسکتا کہ پاکستان پہنچ کر جلدی سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لوں: کپتان__فوٹو فائل

آسٹریلوی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کے پاکستان آنے سے قبل آسٹریلیا میں مقیم ایک پاکستانی مداح نے ایرون فنچ سے دلچسپ درخواست کر دی۔

 ایرون فنچ دورہ پاکستان کے لیے کافی پرجوش ہیں اور  انہوں نے 22 مارچ بروز منگل کو میلبرن میں ٹرینگ سیشن مکمل کیا جس کی کچھ تصاویر ٹوئٹر پر بھی پوسٹ کیں۔

انہوں نے لکھا کہ'کل پاکستان جانے سے قبل میلبرن میں کچھ دن اچھی ٹریننگ کی، میں انتظار نہیں کرسکتا کہ پاکستان پہنچ کر جلدی سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لوں'۔

ایرون کی ٹوئٹ پر پاکستانی مداح نے تبصرہ کیا اور کرکٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پاکستان جارہے ہیں تو مجھے اپنے کزن کو لاہور میں کچھ چاکلیٹس بھجوانی ہیں، کیا آپ مجھ سے ائیرپورٹ پر مل سکتے ہیں؟'

مداح کے اس ٹوئٹ نے صارفین کی توجہ اپنی جانب خوب مرکوز کرائی اور کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ بیرونِ ملک سے پاکستان آتے ہوئے رشتہ داروں کا چاکلیٹ لانا عام بات ہے، کیوں نا اس روایت میں آسٹریلوی کرکٹرز کو بھی شامل کر لیا جائے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین وائٹ بال سیریز 29 مارچ سے لاہور میں شروع ہوگی۔

پاکستان کے خلاف 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے آسٹریلیا کی محدود اوورز کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ آج پاکستان پہنچیں گے۔

مزید خبریں :