Time 23 مارچ ، 2022
انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کو صحافی سے بدتمیزی کرنے کے الزام میں عدالت نے طلب کرلیا

بالی وڈ اسٹار سلمان خان کو صحافی سے بدتمیزی اور حملہ کرنے کے الزام میں عدالتی سمن جاری کردیا گیا ہے۔ —فوٹو: فائل
بالی وڈ اسٹار سلمان خان کو صحافی سے بدتمیزی اور حملہ کرنے کے الزام میں عدالتی سمن جاری کردیا گیا ہے۔ —فوٹو: فائل

بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کو صحافی سے بدتمیزی اور حملہ کرنے کے الزام میں عدالتی سمن جاری کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2019 میں ایک صحافی نے سلمان خان اور ان کے باڈی گارڈز پر  بدتمیزی  اور حملے کا الزام لگاتے ہوئے ممبئی کے ایک پولیس اسٹیشن میں ان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جس کے بعد وہ عدالت پہنچ گیا۔

تاہم منگل کے روز کیس میں پیشرف سامنے آئی جس میں سلمان اور ان کے باڈی گارڈز کے خلاف ممبئی کی اندھیری میٹروپولیٹن کورٹ نے سمن وارنٹ جاری کرتے ہوئے 5 اپریل کو عدالت آنے کا حکم دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے  مطابق درج کرائی گئی شکایت کے مطابق، یہ مبینہ واقعہ 24 اپریل 2019 کو پیش آیا۔

صحافی نے  درخواست میں دعویٰ کیا کہ وہ ایک کار پر سوار تھے اور اداکار کو سائیکل پر دیکھ کر انہوں نے سلمان کے باڈی گارڈز سے رضامندی لینے کے بعد ویڈیو ریکارڈ کرنا شروع کر دی۔

تاہم  اداکار ناراض ہو گئے اور ان کے باڈی گارڈز کار کے پاس آئے اور مارنا شروع کر دیا جبکہ اس دوران سلمان خان نے بھی  اپنے محافظوں کے ساتھ مل کر حملہ کیا اور موبائل فون بھی چھین لیا۔

رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے اس واقعہ پر مزید کارروائی نہ کرنے پر مذکورہ صحافی نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

مزید خبریں :