Time 24 مارچ ، 2022
کھیل

پاکستان سے سیریز، آسٹریلیا کی وائٹ بال ٹیم پاکستان پہنچ گئی

پاکستان سے تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کی سیریز کے لیے آسٹریلین ٹیم کے کھلاڑی لاہور  پہنچ گئے ہیں۔

آسٹریلیا کی وائٹ بال اسکواڈ کے 14 ارکان چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے لاہور پہنچے ہیں۔

لاہور پہنچنے والے کھلاڑیوں میں کپتان ایرون فنچ کے علاوہ سین ایبٹ، جیسن بہرن ڈورف، نیتھن ایلس، بین مکڈرموٹ، بین ڈوارشوئس، مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا شامل ہیں جو لاہور ٹیسٹ کے اختتام پر ٹیم کو جوائن کریں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان وائٹ بال میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے، پہلا ون ڈے 29 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ 

مزید خبریں :