24 مارچ ، 2022
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ اس پر اتفاق ہے کہ منحرف ارکان کا ووٹ گننا ہے یا نہیں، فیصلہ اسپیکر کریں گے۔
اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک کا مستقبل اس بات سے جڑا ہےکہ عدالت ہارس ٹریڈنگ پر کارروائی کرے، امید ہے عدالتی فیصلہ تاریخی ہوگا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ممبران کی نااہلی تاحیات ہوئی تویہ کیس ملک میں ایک نئی سیاست کی بنیاد ہوگا، ایسانہیں ہوسکتا کہ کسی پارٹی لیڈر کےنام پر ووٹ لے کر آکر اسی کو خنجر گھونپ دیں۔
اس موقع پر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اداروں کو متنازع بنانا مسلم لیگ ن کی پرانی روایت ہے، ایک طرف ضمیر فروش اور دوسری طرف صادق و امین کھڑا ہے۔
شہبازگل نے کہا کہ منحرف اراکین نے ضمیر فروشی کی، فضل الرحمان کہتے ہیں کہ عمران خان نے ایبسلوٹلی یس کیوں نہیں کہا؟