Time 24 مارچ ، 2022
انٹرٹینمنٹ

صحافی سے بدتمیزی کے الزام میں عدالت طلبی، راکھی سلمان کے دفاع میں بول پڑیں

معروف بھارتی اداکارہ راکھی ساونت بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کے دفاع میں بول پڑیں۔ —فوٹو: فائل
معروف بھارتی اداکارہ راکھی ساونت بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کے دفاع میں بول پڑیں۔ —فوٹو: فائل

معروف بھارتی اداکارہ راکھی ساونت بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کے دفاع میں بول پڑیں۔

گزشتہ دنوں بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان اور ان کے باڈی گارڈزکو 2019 میں صحافی سے بدتمیزی اور حملہ کرنے کے الزام میں ممبئی کی عدالت نے 5 اپریل کو طلب کیا۔

تاہم انسٹاگرام لائیو پر راکھی ساونت سے اس واقعے پر سوال کیے جانے پر انہوں نے کہا کہ سلمان کی فلمیں سپر ہٹ ہوئیں، ان کے کروڑوں چاہنے والے ہیں لیکن  انہیں زندگی میں خوشیاں نہیں ملیں۔

راکھی ساونت نے کہا کہ سلمان بھی ایک انسان ہے اگر ان سے کوئی غلط برتاؤ کرتا ہے  تو انہیں غصہ آ سکتا ہے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ کسی کو ان کے خلاف اس وجہ سے مقدمہ کرنا چاہیے۔

سلمان 5 اپریل کو عدالت طلب

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2019 میں ایک صحافی نے سلمان خان اور ان کے باڈی گارڈز پر بدتمیزی اور حملے کا الزام لگاتے ہوئے ممبئی کے ایک پولیس اسٹیشن میں ان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جس کے بعد وہ عدالت پہنچ گیا۔

تاہم منگل کے روز کیس میں پیشرفت سامنے آئی جس میں سلمان اور ان کے باڈی گارڈز کے خلاف ممبئی کی اندھیری میٹروپولیٹن کورٹ نے سمن وارنٹ جاری کرتے ہوئے 5 اپریل کو عدالت آنے کا حکم دیا ہے۔

صحافی نے درخواست میں دعویٰ کیا کہ وہ ایک کار پر سوار تھے اور اداکار کو سائیکل پر دیکھ کر انہوں نے سلمان کے باڈی گارڈز سے رضامندی لینے کے بعد ویڈیو ریکارڈ کرنا شروع کر دی۔

تاہم اداکار ناراض ہو گئے اور ان کے باڈی گارڈز کار کے پاس آئے اور مارنا شروع کر دیا جبکہ اس دوران سلمان خان نے بھی اپنے محافظوں کے ساتھ مل کر حملہ کیا اور موبائل فون بھی چھین لیا۔

مزید خبریں :