25 مارچ ، 2022
نیٹو نے چین کو انتباہ کیا ہے کہ وہ یوکرین کے معاملے پر روس کی حمایت نہ کرے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے معاملے پر نیٹو رہنماؤں کا اجلاس بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ہوا جس میں امریکی صدر جوبائیڈن سمیت دیگر مغربی ممالک کے رہنماؤں نے شرکت کی جب کہ اجلاس میں روس اور یوکرین تنازع کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں اتحادیوں نے بلغاریہ، ہنگری، رومانیہ اور سلواکیہ میں مزید 4 جنگی گروپ قائم کرنے پر اتفاق کیا جب کہ چین کو روس کی حمایت نہ کرنے کا انتباہ کیا گیا۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے زوردیا کہ روس کو جی 20 سے نکالاجائے۔
امریکی صدر نے اس دوران یورپی ممالک کویوکرینی پناہ گزینوں کےلیے ایک ارب ڈالر دینے کااعلان بھی کیا۔