25 مارچ ، 2022
روس کی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دیمتری میدودیف نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کی صورت حال کے بعد یونی پولر یعنی ایک قطبی دنیا ختم ہوچکی۔
ایک انٹرویو میں سابق صدر نے کہا کہ روس سے نفرت پچھلے 30 برس سے جاری تھی، سفارتکاروں اور سیاستدانوں کے سفید چمکتے دمکتے دانتوں کے ساتھ پھیلی مسکراہٹوں کے پیچھے یکسر مختلف سوچ تھی جواب سامنے آگئی ہے۔
میدودیف نے روس میں سزائے موت بحال کیے جانے کا بھی امکان ظاہر کیا۔