Time 25 مارچ ، 2022
پاکستان

وزیراعظم عمران خان نے ہنگامی اجلاس بلا لیا

اسد قیصر اور اٹارنی جنرل سممیت قانونی ٹیم کو بھی اجلاس میں بلایا گیا ہے: ذرائع/ فائل فوٹو
 اسد قیصر اور اٹارنی جنرل سممیت قانونی ٹیم کو بھی اجلاس میں بلایا گیا ہے: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سیاسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزرا شریک ہوں گے جب کہ اسد قیصر اور اٹارنی جنرل سمیت قانونی ٹیم کو بھی اجلاس میں بلایا گیا ہے۔

ذرائع  کا  کہنا ہےکہ سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی جائے گی اور اتحادیوں سے رابطوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اتوار کے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا اور جلسے کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

واضح رہے کہ اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر تک  ملتوی کردیا ہے۔


مزید خبریں :