Time 25 مارچ ، 2022
پاکستان

عدم اعتماد: خواجہ آصف نے اپوزیشن کے نمبرز جاری کردیے

الحمدللہ، ریزرو کی تعدد شامل کرلی جائے تو اپوزیشن کی تعداد حکومت سے کہیں زیادہ ہے: لیگی رہنما/ فائل فوٹو
الحمدللہ، ریزرو کی تعدد شامل کرلی جائے تو اپوزیشن کی تعداد حکومت سے کہیں زیادہ ہے: لیگی رہنما/ فائل فوٹو

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے حکومت کے  خلاف عدم اعتماد کے لیے اپوزیشن کے نمبرز جاری کردیے۔

لیگی رہنما خواجہ آصف نے ٹوئٹر پر اپوزیشن کے نمبر جاری کیے اور ساتھ ہی لکھا الحمدللہ، ریزرو کی تعدد شامل کرلی جائے تو اپوزیشن کی تعداد حکومت سے کہیں زیادہ ہے۔

خواجہ آصف کے مطابق متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں 162 اراکین میں سے 159 نے شرکت کی جس میں مسلم لیگ (ن) کے اراکین کی تعداد 84 ہے۔

لیگی رہنما کے مطابق متحدہ اپوزیشن میں شامل دیگر جماعتوں میں پیپلز پارٹی کے 55، متحدہ مجلس عمل کے 15، بی این پی مینگل کے 4، اے این پی کا ایک جب کہ ایک آزاد رکن نے شرکت کی تھی۔

خواجہ آصف کے مطابق اپوزیشن ارکان کی تعداد 159 رہی جب کہ پیپلزپارٹی کے جام عبدالکریم، آزاد رکن علی وزیر اور  ایم ایم اے کے عبدالاکبر چترالی موجود نہیں تھے۔


مزید خبریں :