05 نومبر ، 2012
لاہور … پاکستان ، بھارت کو ہرا کر ایشیا کپ کبڈی کا چیمپئن بن گیا، بھارتی کوچ کو بار بار گراوٴنڈ میں آکر میچ ڈسٹرب کرنے پر گرین کارڈ دکھایاگیا۔ لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایشیا کپ کبڈی کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کا میچ اس وقت تنازعے کا شکار ہوگیا جب بھارتی کوچ گورمیل سنگھ کے بار بار گراوٴنڈ میں آنے پر انہیں میچ آفیشل کی جانب سے گرین کارڈ دکھا دیا گیا،بھارتی ٹیم کوچ کو گرین کارڈ دکھانے اور ایک پوائنٹ کے تنازع پر احتجاجاً گراوٴنڈ سے باہر چلی گئی، میچ آفیشلز نے پاکستان کو فاتح قرار دیدیا۔ کبڈی فائنل میں پاکستان ابتداء سے ہی چھایا رہا اور پہلے راوٴنڈ سے ہی بھارت کے خلاف برتری حاصل کئے رکھی۔ بھارتی ٹیم کے احتجاج کے وقت پاکستان کو 31 کے مقابلے میں 40 پوائنٹس کی برتری حاصل تھی، پاکستان کو اسی اسکور پر فاتح قرار دیدیا گیا۔ پاکستان کی جیب پر پنجاب اسٹیڈیم میں شائقین نے بھنگڑے ڈالے اور کھلاڑیوں کو کاندھوں پر اٹھالیا۔