گورنر سندھ نے ایم این اے جام عبدالکریم کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا

کراچی:گورنر سندھ عمران اسماعیل نے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کے معاملے پر ڈی جی ایف آئی اے کو خط لکھ دیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل  نے ڈی جی ایف آئی اے کے نام خط میں پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کا نام پی این آئی ایل  (Provisional National Identification List) میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

گورنر سندھ نے اپنے خط میں کہا کہ ایم این اے جام عبدالکریم ناظم جوکھیو قتل کیس میں مفرور تھے اور وہ قتل کیس کی ایف آئی آر میں نامزد ہیں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے خط میں کہا ہے کہ جام عبدالکریم کو وطن واپسی پر گرفتارکرکے متعلقہ عدالت میں پیش کیاجائے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر  داخلہ  شیخ رشید نے بھی پریس کانفرنس میں کہا کہ عدم اعتماد کے لیے ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد  ملزم جام عبدالکریم کو دبئی سے ووٹ ڈالنے کے لیے بلایا جارہا  ہے لیکن ہم انہیں پاکستان آمد  پر گرفتار کریں گے۔

مزید خبریں :