Time 26 مارچ ، 2022
پاکستان

پنجاب اسمبلی توڑنے کی سمری سے متعلق خبر پر شہباز گِل کا ردعمل سامنے آگیا

شہباز گل کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں اور اس خبر میں صداقت نہیں ہے— فوٹو: فائل
شہباز گل کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں اور اس خبر میں صداقت نہیں ہے— فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل کا پنجاب اسمبلی توڑنے سے متعلق سمری کی تیاری کی خبر پر ردعمل سامنے آیا ہے۔

شہباز گل کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں اور اس خبر میں صداقت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ ذرائع کے حوالے سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے  پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے سمری تیار کرلی ہے۔

ذرائع وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق عمران خان کے حکم پر اسمبلی تحلیل کی جاسکتی ہے اور عمران خان نے حکم کیا تو عہدہ بھی چھوڑ سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم، عثمان بزدار کو کمالیہ میں جلسے کے بعد اپنے ساتھ اسلام آباد لے گئے ہیں۔

مزید خبریں :