کھیل
Time 27 مارچ ، 2022

پاکستان سے سیریز: آسٹریلیا دنیا کو کیا دکھانا چاہتا تھا؟ عثمان خواجہ نے بتا دیا

کرکٹر نے سیریز کے دوران تمام یادوں اور مہمان نوازی کا بھی شکریہ ادا کیا__فوٹو: انسٹاگرام
 کرکٹر نے سیریز کے دوران تمام یادوں اور مہمان نوازی کا بھی شکریہ ادا کیا__فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر انسٹاگرام پر خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔

عثمان خواجہ نے پوسٹ میں سیریز کے کچھ یادگار لمحات بھی شیئر کیے اور لکھا کہ 'یہ سیریز ہم سے بڑی تھی، ہم دنیا کو دکھانا چاہتے تھے کہ ہمیں کرکٹ کی پرواہ ہے اور اس کھیل کو جس سے ہم محبت کرتے ہیں، بڑھانے میں مدد کریں گے'۔

آسٹریلوی بیٹر نے مزید لکھا کہ ' کھیل کے میدان کے اندر اور باہر دونوں ٹیموں کے درمیان جس دوستی اور احترام کا مظاہرہ کیا گیا، اس کا تجربہ میں نے پہلے کبھی نہیں کیا'۔

عثمان خواجہ نے کہا کہ 'پاکستانی ٹیم جس نے ہمیں کھیل کے دوران مشکل میں ڈالا، مجھے یقین ہے کہ ان کا مستقبل روشن ہے'۔ 

ساتھ ہی کرکٹر نے سیریز کے دوران تمام یادوں اور مہمان نوازی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دو میچ بغیر نتیجے کے ختم ہوئے جب کہ آخری میچ مہمان ٹیم کے نام رہا، دونوں ٹیموں کے درمیان وائٹ بال سیریز کا آغاز 29 مارچ سے ہوگا۔

مزید خبریں :